حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے دین مقدس اسلام کے احکامات کو پامال کرتے ہوئے مغربی ثقافت کی بدترین تقلید میں بے حیائی اور فحشاء اور منکرات کی کھلی چھوٹ دے دی ہے ایک مسلمان ملک کے اندر اس طرح کے اقدامات دین مقدس اسلام کے اور احکام قرآن کریم کی صریح خلاف ورزی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے متحدہ عرب امارات نے امریکی غلامی کا حق ادا کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کو جب تسلیم کیا تو اس وقت بھی یہ بات عیاں تھی کہ وہ اسلام اور اسلامی مقدسات سے بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ متحدہ عرب امارات کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے اس کی حیثیت امت مسلمہ کے درمیان مزید خراب ہو جائے جائے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ویل للعرب یعنی ھلاکت ہو عرب کے لئے ایسے ہی بے ضمیر و بدکردار عرب حکمرانوں کی نشاندہی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور عالم عرب کو سید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور حماس حزب اللہ اور انصار اللہ پر فخر کرنا چاہئے جو اسرائيل سمیت تمام شیطانی و طاغوتی قوتوں کے لئے خوف کی علامت ہیں۔